28 جنوری، 2023، 12:46 PM

بھارت، مدھیہ پردیش میں فضائی حادثہ، لڑاکا طیارے گر کر تباہ+ویڈیو

بھارت، مدھیہ پردیش میں  فضائی حادثہ، لڑاکا طیارے گر کر تباہ+ویڈیو

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے مورینا میں ہفتہ کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جس میں فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے سخوئی-30 اور میراج-2000 گر کر تباہ ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے مورینا میں ہفتہ کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جس میں فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے سخوئی-30 اور میراج-2000 گر کر تباہ ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی انجام دی۔

دفاعی ذرائع کے مطابق دونوں طیاروں نے مدھیہ پردیش کے گوالیار ایئربیس سے ٹیک آف کیا تھا، جہاں مشق جاری تھی۔ وزیر دفاع نے اس واقعے کے حوالے سے فضائیہ کے سربراہ سے بات کی ہے۔

میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے مورینا کے کلکٹر نے بتایا کہ جیٹ طیارے صبح 5:30 بجے گر کر تباہ ہوئے تھے اور دونوں پائلٹ بحفاظت باہر نکل گئے۔ حادثے کے بعد فضائیہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی ہے۔ جس کے بعد انکشاف ہوگا کہ دونوں طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے یا حادثہ کسی اور وجہ سے پیش آیا۔

معلومات کے مطابق حادثے کے وقت سخوئی 30 میں دو پائلٹ تھے جبکہ میراج 2000 میں ایک پائلٹ تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 2 پائلٹ محفوظ ہیں جبکہ فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر تیسرے پائلٹ کے مقام پر روانہ ہو گیا تھا۔

News ID 1914430

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha